ایک لڑ کی کسی لڑکے پر عاشق ہو گئی

ایک لڑ کی کسی لڑکے پر عاشق ہو گئی

قبیلہ عرب کی ایک لڑکی ایک لڑکے پر عاشق ہو گئی اور وہ دونوں ایک دوسرے کے پیار میں پاگل ہو چکے تھے ۔ آخر کار ایک دن ان دونوں نے بھاگ کر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تو لڑکی نے کہا کہ میرے پاس ایک بہت ہی تیز رفتار اوٹنی ہے , ہم دونوں رات کو ہی ندی پار کر کے کسی دوسرے شہر روانہ ہو کر شادی کر لیں گے ۔ لڑکے نے بھی ہاں کر کضا مندی کا اظہار کر دیا ۔ اور رات کے پچھلے پہر وہ دونوں مقررہ وقت پر ندی کے کنارے اکٹھے ہوۓ ۔ لڑکی کہنے گی ! کہ میں اوٹنی پر سوار ہو جاتی ہوں , اور تم اسے پیچھے سے ہانکتے ہوۓ ندی پار کروہ اور پھر ندی پار کرنے کے بعد تم بھی اوپر بیٹھ جانا ۔ لڑکے نے حیران ہو کر پوچھا کہ مگر ایسا کیوں ! میں بھی تمہارے ساتھ ہی بیٹھ جاتا ہوں ۔اتنی تیز رفتار اوٹنی کو ہانکنے کی کیا ضرورت ہے ۔ خود بخود چل تو رہی ہے ۔ لڑکی نے کہا کہ اس کا باپ بھی کہا ۔ ہمارا پالتو اونٹ تھا ۔ مگر اس کی عادت تھی کہ وہ ندی کے بیچ جا کر بیٹھ جاتا اور پانی کو دیکھ کر مست ہو جاتا تھا ۔ اور مارنے پیٹنے پر بھی ڈھیٹ بنا رہتا تھا ۔ یہ اوٹنی بھی اس طرح پانی میں جا کر بیٹھ جاتی ہے ۔اس لیے تم سے کہہ رہی ہوں کہ تم اس کو پیچھے سے ہانکتے جانا پھر نہیں بیٹھے گی ۔ اور اس طرح ہمارا وقت بھی چ جاۓ گاہ اور صبح ہونے سے پہلے ہم شہر سے دور نکل جائیں گے ۔ یہ سب سن کر لڑکے نے کچھ دیر تک تو لڑکی کے چہرے پر نظریں جمائے رکھیں , اور پھر ٹھنڈا سانس لیا ۔ جیسے کوئی پختہ ارادہ کر چکا ہو ۔ پھر وہ لڑکی سے کہنے لگا !تمہیں کہ ہم بھاگ کر شادی نہیں کریں گے , اگر مقدر میں نکار ہوا تو ہو جاۓ گار نہیں تو جو رب کو منظور ہوا ۔ تم اپنے گھر واپس چلی جاؤ ۔ لڑکی نے کہا ۔ مگر کیوں ! اچانک کیا ہو گیا ۔ اس پر لڑکے نے کہا کہ اس اوٹنی کے باپ کی خصلت اس میں منتقل ہو سکتی ہے , تو کیا میری حصلتیں میری بیٹی اور آنے والی نسل میں منتقل نہیں ہوں گی ۔آج میں تمہارے ساتھ بھاگ رہا ہوں , کل کو میری بیٹی کسی اور کے ساتھ بھاگ جاۓ گی ۔ یہ کہہ کر لڑ کا واپس پلٹ گیا

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *