وہ اداکارہ جس کا گنگولی سمیت 4 شادی شدہ مردوں کے ساتھ معاشقہ رہا لیکن شادی آج تک نہیں کی

وہ اداکارہ جس کا گنگولی سمیت 4 شادی شدہ مردوں کے ساتھ معاشقہ رہا لیکن شادی آج تک نہیں کی

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ 47 برس کی ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے بالی ووڈ ، ساؤتھ انڈین اور بھوجپوری فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا جس کے بعد سیاست کا رخ کرلیا ۔ ان کے ماضی میں کرکٹر سورو گنگولی سمیت چار شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رہے۔۔لیکن انہوں نے آج تک شادی نہیں کی۔ اداکارہ نغمہ سنہ 2001 میں سورو گنگولی کے ساتھ رشتے میں تھیں۔ ان کا یہ تعلق اتنا متنازعہ بن چکا تھا کہ جب بھی انڈیا کو کسی میچ میں شکست ہوتی تو اس کا ذمہ دار نغمہ کو ٹھہرایا گیا، جلد ہی دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔ اس کے بعد نغمہ کے ساؤتھ انڈین اداکار شرتھ کمار کے ساتھ معاشقے کے بھی چرچے رہے جب کہ وہ بھی پہلے سے شادی شدہ تھے۔شرتھ کمار کی بیوی نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کیا تو نغمہ نے ان کے ساتھ تعلق ختم کردیا اور ساؤتھ انڈین سینما سے بھی منہ موڑ لیا۔ اس کے بعد نغمہ نے بھوجپوری فلم انڈسٹری کا رخ کیا جہاں ان کا پہلے روی کشن اور بعد میں منوج کمار کے ساتھ معاشقے کی خبریں سامنے آئیں لیکن نغمہ کے ہاتھ پیلے نہیں ہوسکے۔ دوسری جانب بالی ووڈ اداکار سلمان خان 56 برس کے ہو گئے ہیں تاہم سالگرہ سے ایک روز قبل انہیں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے باعث انہیں چھ گھنٹے ہسپتال میں گزارنے پڑے لیکن اب وہ صحت مند ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سلمان خان اپنی سالگرہ کے موقع پر گھر سے باہر آئے اور انہوں نے ’’پاپا رازی‘‘ سے گفتگو میں بتایا کہ سانپ کے کاٹنے کے واقعے پر ’میرے والد نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ سانپ زندہ ہے؟ تو میں نے کہا ٹائیگر بھی زندہ ہے، سانپ بھی زندہ ہے۔‘واضح رہے ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی ایک فلم کا نام ہے۔ اس فلم سیریز کا تیسرا حصہ ’ٹائیگر 3‘ 2022 کے وسط میں ریلیز ہوگا۔

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *