4بہت ہی کام کے ٹوٹکے

4بہت ہی کام کے ٹوٹکے

خواتین اپنی جلد کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں، اسکول، کالج کی طالبات یا پھر دفتر میں کام کرنے والی خواتین کے جلدی مسائل تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ خوبصورتی بڑھانے اور جلد کے مسائل حل کرنے والے تین طریقے درج ذیل ہیں جو نسل در نسل آپ تک پہنچتے ہیں۔ ہر گھر کے کچن میں استعمال ہونے والی ہلدی کے بے شمار طبی فوائد ہیں، یہ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ خوبصورتی بڑھانے میں بھی کام آتی ہے، ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی لیں ، اس میں دودھ کے ساتھ بیسن یا چکی کا آٹا شامل کریں ، ا ب اس مرکب کو اپنے چہرے ، ہاتھ، پاؤں، گردن اور بازوؤن پرلگائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں، سوکھنے پر اسے ہلکے ہاتھ سے مساج کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، اس کے روزانہ استعمال سے جلد پر سورج کی شعاؤں کے مضر اثرات، مردہ خلیے، داغ دھبے صاف ہونے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھر جائے گی۔ صدیوں پرانا خوبصورتی کا ایک سستا ترین طریقہ جسے اکثر خواتین نظر انداز کر کے مہنگی کاسمیٹکس اشیاء کا استعمال کر کے جلد خراب کر بیٹھتی ہیں، ملتانی یا چکنی مٹی جلد کو جھریوں سے نجات دلانے اور سورج کی شعاؤں سے جل جانے والی جلد کے لیے ایک بہترین نسخہ ہے۔ملتانی مٹی میں پانی یا دودھ ملا کر ماسک بنائیں، اسے مزید فائدہ مند بنانے کے لیے اس پیسٹ میں شہد کے چند قطرے ، پسا ہوا پودینہ، ایلوویرا جیل یا ہلدی بھی ملائی جا سکتی ہے، اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر 15 سے 17 منٹ تک لگائیں اور سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور چہرہخشک کر لیں۔ یہ مرکب کیل ، مہاسوں اور اضافی چکنائی کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ کھانے کے دو اہم جز نمک اور چینی جو کھانے کو نمکین یا میٹھا بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں انہیں چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اچھی کوالٹی کا مسکارا استعمال کریں:اکثر خواتین عام استعمال کر لیے ہلکی کوالٹی کا مسکارا استعمال کرتی ہیں جو پلکو ں کو نقصان پہنچاتا ہے۔اس لیے ہمیشہ اچھی کوالٹی کا ہربل مسکارا ہی استعمال کریں جس میں وٹامن اور منرلز شامل ہوں۔سونے سے قبل میک اپ صاف کر دیں:سونے سے قبل میک اپ بالخصوص پلکوں پر لگا مسکارا اور کاجل فوری صاف کر دیں کیونکہ اس کا زیادہ دیر پگا رہنا پلکوں کے بالوں کے گرنے کا سبب بنتا ہے۔میک اپ کے اثرات مکمل ختم کرنے کے لیے پٹرولیم جیلی کا استعمال کریں۔زائد المیعاد میک اپ کٹس:میک اپ کٹس جو اپنی مُدت پوری کر چُکی ہوں ان کے استعمال سے سختی سے گریز کریں،کیونکہ ان پراڈکٹس میں بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو جلدی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں اور اسی سے پلکوں کے بال گرنے لگتے ہیں،لہٰذا انہیں فوری طور پر ہٹا دیں۔چہرے پر سے کیلوں کا خاتمہ کرنے کے لیے بیکنگ سوڈا لیں اور اس میں اتنی ہی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ شامل کریں اور پھر دو حصے پانی ملائیں۔ایک پلیٹ میں اس کا مکسچر بنا لیں اور کسی برش سے چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔اس نسخے کورات کے اوقات میں استعمال کرنے سے فائدہ ہو گا اور آپ کو کچھ دنوں میں ہی کیلوں سے نجات مل جائے گی۔چینی میں گلوکوز اور نمک میں ایکسفو لیٹنگ خصوصیات ہونے کے سبب جب ان دونوں کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج حیرت انگیز ہوتے ہیں۔

Categories

Comments are closed.